شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کیا چترال کے معروف قانون دان عبدالولی خان عابد نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ نون جوائن کرلیا؟

کیا چترال کے معروف قانون دان عبدالولی خان عابد نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ نون جوائن کرلیا؟

چترال(نمائندہ چترال  آفیئرز) باوثوق ذرائع کے مطابق تحریک انصاف چترال کا اہم وکٹ عنقریب گرنے والی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان عبدالولی خان ایڈوکیٹ چند دنوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جوائن کرنے والا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ابتدائی گفت شنیدبھی ہوئی ہے۔عوامی حلقے خصوصاًٹاون کے لوگ اپنے نجی محفلوں میں عبدالولی خان ایڈوکیٹ کے پی ایم ایل (ن) میں ممکنہ شمولیت کو مسلم لیگ(ن) اور خود عبدالولی خان کے لئے ایک اچھا فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔اس سلسلے میں جب عبدالولی خان ایڈوکیٹ سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نہ اس بات کی تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی بلکہ بات گول کرگئے۔

Facebook Comments