شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈی سی چترال اور ڈسڑکٹ ناظم چترال،چترال میں بجلی کی غیرضروری لوڈ شیڈ نگ کا نوٹس لیں۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

ڈی سی چترال اور ڈسڑکٹ ناظم چترال،چترال میں بجلی کی غیرضروری لوڈ شیڈ نگ کا نوٹس لیں۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال  آفیئرز)وقاص احمد ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں ڈی سی چترال اور ڈسڑکٹ ناظم چترال سے چترال میں بجلی کی غیر ضروری لوڈ شیڈ نگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاع کے مطابق گولین گول پاور ہاوس 13میگاواٹ بجلی کے لیے فکس کی گئی ہے 13 میگاواٹ میں سے اگر کم از کم 9 یا 10 میگاواٹ بجلی استعمال نہ ہو جائے تو گولین گول کے پاور ہاوس کے مشین زیادہ سے زیادھ 6 مہنے تک کام کر سکتے ہیں اگر اس مشین سے کم از کم 10 میگاواٹ بجلی استعمال نہ ہو، تو مشین خراب ہونے کے قوی امکانات ہے،اُنہوں نے کہا کہ یہ بات گولین گول پاور ھاوس کے ایک معتبر شخص نے مجھے بتایا ضرورت پڑنے پر اس شخص کا نام بھی بتاونگا ان کا کہنا ہے کہ دنین اور جوٹی لشٹ میں موجود اسٹاف صرف لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں ۔وقاص احمد ایڈوکیٹ نے ڈپٹی کمشنر چترال  اورضلعی ناظم سے پرزور مطابلہ کرتے ہوئے کہاکہ اس بات کا جلد از جلد نوٹس لے ورنہ عوام ایک مرتبہ پھرسڑکوں پرآجاٸنگے ۔اُنہوں نے کہا کہ گولین گول پاور ھاوس کے ذارٸع کے مطابق کہ اگراس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو دودنوں کے اندر گولین گول کا بجلی بند کرنے کے لیے سوچا جائیگا اُنہوں نے کہا کہ عوام بھی اس بات کو سنجدہ لے لیں آج اتالیق بازار میں بجلی کے کھنبے کو ایک ٹرک نے ٹکر مارا تھا جسکی وجہ بتا کر لوگوں کو رمضان کے مہینے میں4سے7مسلسل لوڈشیڈنگ کرکے تنگ کیا گیا اورجب میں پولیس کولیکر موقع پر گیا تو اھلکار موجود ہونے کے باوجود ٹرک ڈراٸیور کے خلاف رپورٹ کرنے کے لیے تیار نہیں ہوے اورہم بغیر رپورٹ کے واپس چلے گیے ان کا رپورٹ نہ کر نا بھی سوالیہ نشان ہے اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وکلا ڈسڑکٹ بار کا کل بروز اتوار صبح 10بجے ڈسٹرکٹ بار روم میں ہنگامی اجلاس ہوگا اور جس میں اہم فیصلہ کیا جائے گا تمام وکلا سے گزارش ہے کہ کل10 بجے بار روم میں اپنی حاضری یقینی بنائے

Facebook Comments