شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اے۔سی چترال ساجد نواز فرض شناس ،انصاف پسند ،غریب پروراور قابل ترین آفیسر ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں۔صدر تجار یونین شبیر احمد

اے۔سی چترال ساجد نواز فرض شناس ،انصاف پسند ،غریب پروراور قابل ترین آفیسر ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں۔صدر تجار یونین شبیر احمد

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) اے۔سی چترال ساجد نواز فرض شناس ،انصاف پسند،غریب پروراور قابل ترین آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں۔ان خیالات کا اظہارتجاریونین کے صدر جناب شبیر احمد نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تجار برادری کے مسائل بہت زیادہ ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے دن رات ایک کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اے ۔سی چترال ساجد نواز ایک قابل ترین آفیسراورعوام دوست اور غریب پرور آفیسر ہیں ۔ اے ۔سی ساجد نواز کے دروازے غریب کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔اے۔سی ساجد نواز مختلف اوقات میں چترال بازار کا دورہ کرکے تجار برادری کے مسائل سنتے رہتے ہیں۔جس پر تجاریونین اور ان کی پوری کابینہ اے ۔سی ساجد نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اور امید کرتے ہیں کہ اے۔سی ساجد نواز آئندہ بھی انصاف پسندی اور غریب پروری کا ثبوت دینگے ۔انہوں نے اے۔سی چترال ساجد نواز کی انصاف پسندی اور غریب پروری پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

Facebook Comments