شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کوغذی کے مقام پر ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے گاڑی حادثے کا شکار جس کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکی جاں بحق۔

کوغذی کے مقام پر ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے گاڑی حادثے کا شکار جس کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکی جاں بحق۔

چترال(گل حماد فاروقی) سڑک حادثے میں ایک لڑکی جاں بحق ڈرائیور زحمی۔ ایس ایچ او تھانہ کوغذی حسن اللہ خان کے مطابق ایک موٹر کار نمبر AE9225 موردیر سے چترال آرہا تھا جو تھانہ کوغذی کے حدود میں سڑک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں چولہ سالہ لڑکی نرگس بی بی جاں بحق جبکہ ڈرائیور رفیق الرحمان زحمی ہوا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور چترال سکاؤٹس کا سپاہی ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لا پرواہی کے وجہ سے پیش آیا۔ جس پر کوغذی پولیس نے زیر دفعہ 279/320/337G تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کرکے ڈرائیور گرفتار کیا تاہم ڈرائیور ضمانت پر رہا ہوا۔متوفی لڑکی کو ورثاء کے حوالہ کیا گیا

Facebook Comments