شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پولیس کی مبینہ بدسلوکی پر SHO تھانہ چترال معطل۔

پولیس کی مبینہ بدسلوکی پر SHO تھانہ چترال معطل۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) ڈی۔پی۔او چترال کیپٹن (ر) منصورامان نے چترال بازار میں پولیس کی مبینہ بدسلوکی کے خلاف خودسوزی کی کوشش کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے SHO تھانہ چترال کو معطل کرکے پولیس افسران اور معززین علاقہ پر مشتمل انکوئری کمیٹی تشکیل دیدی۔ انکوائری کمیٹی میں :-
1- ایڈیشنل ایس پی چترال
2- ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چترال
3- ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چترال
4- چیرمین ڈسپیوٹ ریزولیشن کونسل چترال
5- پریذڈنٹ پریس کلب چترال اور
6- پریذڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن چترال شامل ہیں۔
انکوائری کمیٹی 5 دن کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرکے حقائق منظر عام پر لاۓگی۔
سول ارکان کو انکوائری کمیٹی میں شامل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ تحقیقات شفاف، غیر جانبدار اور سب کے سامنے ہوں۔
ڈی پی او چترال نے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے کسی بھی بدسلوکی یا اختیارات سے تجاوز کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جاۓگی۔
Facebook Comments