شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آنے والے الیکشن میں پی پی پی کے سلیم خان این اے ون جبکہ حاجی غلام محمد پی کے ون کے امیدوار نامزد

آنے والے الیکشن میں پی پی پی کے سلیم خان این اے ون جبکہ حاجی غلام محمد پی کے ون کے امیدوار نامزد

چترال ( نمائندہ چترال  آفیئرز) الیکشن 2018کیلئے مختلف پارٹیوں کی طرف سے اُمیدواروں کی نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے صدر سلیم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ آنے والے الیکشن میں قومی اسمبلی NA-1کی نشست کیلئے اُنہیں پارٹی کی طرف سے نامزد کیا ہے ۔ جبکہ حاجی غلام محمد پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی نشست PK-1چترال کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں ۔ سلیم خان اور حاجی غلام محمد نے اپنی نامزدگی کے بعد آج بروز جمعرات کارکناں پیپلز پارٹی کا اجلا س طلب کیا ہے ،۔ تاہم اُن کا کہنا ہے ۔کہ کاغذات نامزدگی کل جمعہ کے روز داخل کئے جائیں گے ۔
Facebook Comments