شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سپریم کورٹ کا جنرل(ر)پرویزمشرف کےکاغذات نامزدگی وصول کرنے کا حکم،پاکستان آئے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا جنرل(ر)پرویزمشرف کےکاغذات نامزدگی وصول کرنے کا حکم،پاکستان آئے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔سپریم کورٹ

اسلام(چترال  آفیئرز )سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی تا حیات نا اہلی کےخلاف درخواست کی سماعت میں سابق صدر کو طلب کر لیا ہے ،عدالت نے پرویزمشرف کےکاغذات نامزدگی بھی وصول کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پرویزمشرف تاحیات نااہلی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ سید پرویز مشرف کون ہیں جس پر وکیل نے بتایا کہ یہ سابق آرمی چیف اور ملک کے صدر رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے وکیل سے کہا کہ پرویز مشرف سے کہیں پاکستان آجائیں،13 جون کو عدالت میں پیش ہوجائیں،انہیں گرفتار نہیں کیا جائےگا، پرویزمشرف کےکاغذات نامزدگی بھی وصول کرنے کا حکم دیتے ہو ئے ان کے کاغذات کی منظوری کو سپریم کورٹ کے تاحیات نا اہلی کے حتمی فیصلے سے مشروط کردیا۔

Facebook Comments