شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پرویز مشرف NA-1چترال سے الیکشن لڑیں گے۔

پرویز مشرف NA-1چترال سے الیکشن لڑیں گے۔

اسلام آباد (چترال آفیئرز) سپریم کورٹ نے سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کو اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دے دی۔اور خود 13جون کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کو کہاپاکستان آنے پر کوئی گرفتاری نہیں ہو سکتی۔آج عدالتی فیصلے کے فورا بعد کاغذات نامزدگی NA-1 چترال بھجوادی گئی ہے جو کہ آج جمعہ کے روز جمع کرائے جائیں گے۔جبکہ مزید چار کنسچٹیونسی سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔مزید اطلاعات کے مطابق پرویز مشرف عید کے فورا بعد پاکستان تشریف لائیں گے۔کارکنان نے جوش و خروش سے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہے ۔
Facebook Comments