شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجاراور ڈرائیور یونین کی طرف سے انتخابی امیدواروں‌کی حوصلہ افزائی کیلئے استقبالیہ کیمپ کا انعقاد

تجاراور ڈرائیور یونین کی طرف سے انتخابی امیدواروں‌کی حوصلہ افزائی کیلئے استقبالیہ کیمپ کا انعقاد

 

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) چترال کے عوامی حلقوں ، سیاسی قائدین اور الیکشن امیدواروں نے تجار یونین چترال کے صدر شبیر احمد اور تریچمیر ڈرائیور یونین چترال کے صدر صابر احمد اور اُن کی جملہ کابینہ کی تعریف کی ہے ۔ کہ انہوں نے گذشتہ تین چار دنوں سے مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے انتخابی اُمیدواروں کی عز ت افزائی اورحوصلہ افزائی کیلئے اتالیق پُل چترال میں استقبالی کیمپ کا انعقاد کیا ۔ اور بلا امتیاز پارٹی وابستگی سب امیدوراوں کے گلے میں ہار پہنا کر اور خوش آمدید کرکے ایک اچھی روایت قائم کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہر اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے ۔ اور ان دونوں یونین کے عہدہ داروں نے اپنے امیدواروں کو عزت دینے کا اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ایک دوسرے کو خوش آمدید کہنے اور حوصلہ افزائی کرنے سے باہمی تعارف اور روابط کو فروغ دینے اور مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ استقبالی کیمپ آنے والوں کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ گلے میں ہار پہنائے گئے اور گُل پاشی کئی گئی۔ جس پر اُمیدوار وں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور دل کی گہرائیوں سے تجار یونین ، ڈرائیور یونین کی طرف سے عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ایم ایم اے چترال کے امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبداللطیف ، اسرارالدین اور شیردل جغور نے خصوصی طور پر اُن کی حوصلہ افازائی کو سراہا ہے

Facebook Comments