شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / حلقہ PK-1 سے مولانا عبدالرحمان الیکشن لڑیں گے، جے یو آئی تحصیل کابینہ چترال

حلقہ PK-1 سے مولانا عبدالرحمان الیکشن لڑیں گے، جے یو آئی تحصیل کابینہ چترال

چترالنمائندہ  چترال   آفیئرز)عام انتخابات 2018ء کے لیے مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے امید واروں کو نامزد کرنے کا عمل زوروشور سے جاری ہے اور مختلف قراردادوں کے ذریعے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر غورکیا جارہا ہے۔جمیعت علماء اسلام (ف)چترال کے تحصیل کابینہ نے گزشتہ دنوں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولانا عبدالرحمان کے نام پر مکمل اتفاق کیا اور کہا گیا کہ مولانا عبدالرحمان حلقہ پی کے ون سے جمیعت علماء اسلام کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس کی زیرصدارت اجلاس میں الیکشن 2018ء کے حوالے سے بحث کے ساتھ ساتھ جے یو آئی کا مجلس عمومی کا اجلاس جو راوں ماہ کی 17تاریخ کو ٹاؤن ہال چترال میں ہوگا جس میں الیکشن کے لیے پلان ترتیب دی جائے گی۔

Facebook Comments