شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دریائے یارخون میں زہریلے مواد کی وجہ سے ہزاروں آبی جانور مرگئے

دریائے یارخون میں زہریلے مواد کی وجہ سے ہزاروں آبی جانور مرگئے

 

چترال (رپورٹ انواز نیوز ) دریائے یارخون میں زہریلے مواد شامل ہونے یا بیماری کی وجہ سے ہزاروں آبی جانور مرگئے ہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق چوئینچ کے علاقے سے تا بونی تک دریا کے اردگرد مردہ مچھیلیاں برآمد ہورہی ہے ۔

بعض ذرائع کے مطابق یارخون میں ایکسپائر ادویات کو دریا میں پھینکنے کی وجہ سے آبی جانور مر رہے ہیں جبکہ بعض ذرائع نے اسے دریا میں پھیلنے والی بیماری کی وجہ قرار دیا ہے  ۔ اس ساری صورتحال میں محکمہ وائلڈ لائف نہ تو اس تباہی پر کسی قسم کی تحقیق گوارا کی اور نہ ہی  آبی حیات کی اموات کو روکنے کے لئے  کوئی قدم اٹھایا گیا ہے ،جس کی وجہ سے مزید آبی جانوروں اور دوسرے حیات کے مرنے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں ۔

 

Facebook Comments