شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈی سی چترال ارشادسودھرکی خصوصی ہدایت پراے سی چترال ساجدنوازنے بمبوریت کے بالائی دیہات میں سیلاب سے متاثر خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کی

ڈی سی چترال ارشادسودھرکی خصوصی ہدایت پراے سی چترال ساجدنوازنے بمبوریت کے بالائی دیہات میں سیلاب سے متاثر خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کی

چترال(نمائندہ چترال  آفیئرز)ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھرکی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے گذشتہ روزکالاش ویلی بمبوریت کے بالائی دیہات میں مسلادھاربارش سے کندیساراورکراکال گاؤں میں سیلاب سے متاثر خاندانوں کو خیمے،کمبل ،رضائی ،تولائی ،ترپال وغیرہ ،فوڈپیکیج جس میں گھی،آٹا،دالیں،چاول،چینی اوردیگرضرورت اشیاء پہنچائیں۔سیلاب میں چارگھروں،ایک آرامشین،گرین گودام،اورمکئی کے فصلوں کونقصان پہنچاہے جبکہ ایک گھرمکمل طورپربہہ گیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازمتاثرین سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کی دکھ درد میں برابرشریک ہے۔ جہاں بھی قداتی آفات آنے کی اطلاع ملتی ہیں ضلعی انتظامیہ ابتدائی ریلیف پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔اے سی چترال نے متعلقہ اسٹاف کوسختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نقصانات کامکمل تہمینہ لگاکرکاغذی کارروائی مکمل کریں تاکہ بروقت حکام بالاتک پہنچایاجاسکیں۔

Facebook Comments