شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / افسوس ناک خبر۔ آج صبح مروئی لشٹ میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا نتیجہ میں دو افراد جاں بحق باقی زخمی۔

افسوس ناک خبر۔ آج صبح مروئی لشٹ میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا نتیجہ میں دو افراد جاں بحق باقی زخمی۔

چترال( رپورٹ فاروق) تفصیلات  کیمطابق پک اپ گاڑی تریچ اپر چترال سے لوئر چترال آرہی تھی، چمروک گول کے مقام پر گاڑی کو بھاری پتھر لگنے سے گہری کھائی میں گر گئی۔

جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کی جانب سے زخمیوں کو آر۔ایچ۔سی کوغزی منتقل کیا جارہا تھا کہ دوران سفر دم توڑ گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔زرائع کیمطابق جان بحق افراد کا تعلق مروئی،برنس اور تریچ سے بتایا جارہا ہے۔ لاشوں کو مزید پوسٹ مارٹم کے لیے چترال پہنچا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس گاڑی میں ڈرائیور سمیت 4 افراد سوار تھے جن میں تین جان بحق اور ایک زخمی ہوا۔

Facebook Comments