شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گذشتہ روزوزیرستان میں شہید ہونے والا کوشٹ سےتعلق رکھنے والا پاک فوج کا جوان ،کوشٹ میں سپردخاک

گذشتہ روزوزیرستان میں شہید ہونے والا کوشٹ سےتعلق رکھنے والا پاک فوج کا جوان ،کوشٹ میں سپردخاک

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)عید کے پہلے روز وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد پرقائم پاکستانی پوسٹ افغان علاقے سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی آفتاب کو آبائی گاؤں کوشٹ میں پورے فوجی اعزاز کے سساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔

شہید کی میت چترال پہنچا کر چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں چترال سکاؤٹس آرمی افسران و دیگر عمائدین نے ششرکت کیں۔ بعد ازاں شہید کی لاش آبآئی علاقے کو منتقل کیا گیا جہاں پر شہید کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ اس موقع پر چترال سکاؤٹس کے چچاق و چوبند دستے نے شہید کوسلامی دی۔

Facebook Comments