شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بالائی چترال یار خون کے گرمائی چراگاہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برفانی چیتوں نے بیس مال مویشیوں کو ہلاک کیا

بالائی چترال یار خون کے گرمائی چراگاہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برفانی چیتوں نے بیس مال مویشیوں کو ہلاک کیا

چترال ( محکم الدین ) چترال کے بالائی علاقہ یار خون کے گرمائی چراگاہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برفانی چیتوں نے بیس مال مویشیوں کو ہلاک کیا ہے ۔ جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گئی ہے ۔ باوثوق ذرائع نے بتا یا ۔ کہ برفانی چیتا دن اور رات کے اوقات میں مال مویشیوں پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔ اور ہلاک کرکے کھا جاتے ہیں ۔ اس لئے مال مویشیوں کی نقل وحمل کو چرواہوں نے محدود کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اب تک چھ گائے اور چودہ بکریاں برفانی چیتے کا لقمہ بن چکی ہیں ۔ جبکہ مزید ہلاکتوں کا خطرہ موجود ہے ۔ ہلاک شدہ مال مویشیوں میں فیض اللہ کے دو ، نوشیر خان کے پانچ ،رحمت حسین کی تین ، شربت خان ، ابراہیم خان کے دو دو بکریاں اسی طرح گُل صفت کی ایک گائے ، جہانگیر خان جبار خان کے دو دو گائے اورغلام خان کا ایک بیل برفانی چیتے کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں ۔ جس سے ان لوگوں کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔ متاثرین نے حکومت اور محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ ان کو نقصانات کا معاوضہ دیا جائے ۔ وہ یہ مال مویشی فروخت کرکے اپنی روزی روٹی کا انتظام کرتے ہیں ۔ جنہیں برفانی چیتے نے ہلاک کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ وائلڈ لائف کے قانوں کا حترام کرتے ہوئے انہوں نے برفانی چیتے کو تحفظ دیا ہے ۔ اس لئے نقصانات کے ازالے کے طور پر اُن کی مدد کی جائے ۔ تاکہ وہ اپنے گھریلو اخراجات کیلئے اشیاء خوردو نوش خرید سکیں ۔ کیونکہ مال مویشی اُن کی آمدنی کا واحد ذریعہ ہیں ۔

Facebook Comments