شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجار یونین کے صدر شبیر احمد کی چترال بازار اور تجار برادری کے مسائل کے حوالے سے اہم ملاقاتیں اور اقدامات ۔۔۔

تجار یونین کے صدر شبیر احمد کی چترال بازار اور تجار برادری کے مسائل کے حوالے سے اہم ملاقاتیں اور اقدامات ۔۔۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)آج بروز بدھ تجار یونین کے صدر شبیراحمد اور ان کی کابینہ نے سی۔اینڈ ۔ڈبلیو کے ایکسین انجئنیر مقبول اعظم سے خصوصی ملاقات کی ۔ملاقات میں بائی پاس روڈ میں نئے ٹرنسفارمر نصب کرنے ،ا سٹریٹ لائٹ سسٹم ، دوکانداروں کے لئے بجلی کی ترسیل اور بازار کی صفائی کے حوالے سے بات چیت کی۔

تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے ایکسین مقبول اعظم سے شاہی مسجد روڈ کو تارکول کرنے کی گزارش کی جس پر ایکسین مقبول اعظم کا کہنا تھا کہ بہت جلدگولدور چوک سے شاہی مسجد اور شاہی مسجد سے لیکر نیو بازار تک روڈ کو تارکول کیا جائے گا۔اورسی۔اینڈ ۔ڈبلیو کی جانب سے بائی پاس روڈ کے صفائی اور ندی نالوں پر نظر رکھنے کے لیے 6 افراد دئیے گئے ۔ایکسین انجینئر مقبول اعظم نے تجار یونین کے صدر کو یقین دہانی کرائی 20 دن کے اندر سارے کام کردئیے جائیں گے۔جس پر تجار یونین کے صدر اور ان کی کابینہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
تجار یونین کی جانب سے چترال بازار میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے بائی پاس روڈ پر د ومختلف جگہوں پر کار پارکنگ کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کے مسائل حل ہو اور دوکانداروں کو ٹریفک کی وجہ سے کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔اس سلسلے میں تجار یونین کے صدر نے ٹریفک انچارچ سے بھی درخواست کی کہ دوکانوں کے سامنے کارپرکنگ کی اجازت نہ دی جائے بلکہ مخصوص کارپارکنگ میں کار پارک کی جائے ۔
تجار یونین کے صدر نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سوھر سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں ون۔وے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنرنے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلدکمیٹی بلایا کر ون۔وے کا مسئلہ حل کردیا جائے گا۔
تجار یونین کے صدر نے ٹی۔ایم ۔اوچترال سے درخواست کی ہے کہ چترال بازار میں دو سے تین منزلہ بلڈنگ چاہے وہ دوکان ہو کہ رسٹورنٹ یا ہوٹل کے واش رومز کے پائپ بازارکے گندے نالوں سے الگ کئے جائیں جو کہ بدبو کا باعث بن رہی ہیں لہذاجلد از جلد الگ پائپ کا بندوبست کیا جائے۔
تجار یونین کے صدر نے ڈی۔ایچ ۔او کو درخواست دی ہے کہ روزانہ کی بنیادوں پر سنیٹری انسپٹر کو بازار بھیجا جائے اور بازارکی گندگی اور ندی نالوں پر نظر رکھی جائے تاکہ بدبو سے چترال بازار مکمل طور پاک ہو جائے۔
یاد رہے کہ چترال کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ تجار یونین اور کابینہ چترال بازار اور تجار برادری کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش اورکامیاب دے رہی ہے۔

Facebook Comments