شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چیئرمین بلاول زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں پر پی پی پی قیادت متفق ہے اور عوام آنے والے انتخابات میں بھی پی پی پی کو بھاری اکثریت سے ملکی سطح پر کامیاب کروائے گی۔ سلیم خان /حاجی غلام محمد

چیئرمین بلاول زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں پر پی پی پی قیادت متفق ہے اور عوام آنے والے انتخابات میں بھی پی پی پی کو بھاری اکثریت سے ملکی سطح پر کامیاب کروائے گی۔ سلیم خان /حاجی غلام محمد

چترال(نمائندہ چترال  آفیئرز)پاکستان پیپلزپارٹی چترال نے گذشتہ روزگرم چشمہ کے عمائدین اورپارٹی ورکروں کے اعزازمیں عیدملن پارٹی کاانعقادکیاگیا۔ جس میں تقربیاً1500سے زایدمختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے حضرات اورجیالوں نے شرکت کی۔وادی گرم چشمہ کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے آنے والے الیکشن میں پی پی پی کے اُمیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب کرنے کی عہدکی۔اس موقع پراین اے ون چترال سے قومی اسمبلی کے اُمیدوارسابق ایم پی اے سلیم خان،پی کے ون صوبائی اسمبلی کے اُمیدوارسابق ایم پی اے حاجی غلام محمد،اپرچترال کے صدرسابق ناظم امیراللہ،سب ڈویژن چترال کے صدرشریف حسین،فداموڑدہ،چیئرمین نادرشاہ اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہوادی لٹکوہ کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ وفاداری کاثبوت دیتے ہوئے آئی ہے ۔پی پی پی نے بلاتفریق ضلع چترا ل میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاہے ان خدمات کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہے۔چترال کے باشعورعوام یہاں کے پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے پی پی پی کوکامیاب کرنے میں ہرممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب اور مسکین عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، یہی وجہ ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی محبت عوام کے دلوں میں سمائی ہوئی ہے،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام نے غریبوں کی زندگی میں اُجالاکردیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے شہریوں کوبنیادی حقوق کی فراہمی اوران کے تحفظ کیلئے جدوجہدکی ہے۔ چیئرمین بلاول زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں پر پی پی پی قیادت متفق ہے اور عوام آنے والے انتخابات میں بھی پی پی پی کو بھاری اکثریت سے ملکی سطح پر کامیاب کروائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے چترا ل میں ترقی کا نیا باب کھولا ہے اور عوام کی بے لوث خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی گرم چشمہ کے صدرعلاؤالد ین اورگبورسے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے سرگرم ورکررحمت اللہ ماسٹرنے اپنے عزیزوں کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Facebook Comments