شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں ایک اور جواں سال لڑکی کی خودکشی کی ناکام کوشش۔ سو فٹ اونچے عمارت سے چھلانگ لگائی مگر معجزانہ طور پر بچ گئی۔ لڑکی کا بازو ٹوٹ گئی

چترال میں ایک اور جواں سال لڑکی کی خودکشی کی ناکام کوشش۔ سو فٹ اونچے عمارت سے چھلانگ لگائی مگر معجزانہ طور پر بچ گئی۔ لڑکی کا بازو ٹوٹ گئی

چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں ایک اور جواں سال لڑکی نے خودکشی کی ناکام کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے مضافاتی علاقے اوچوشت ولی آباد چوک کے علاقے کے رہایشی ایک نوجوان لڑکی نے گزشتہ رات 8.30 بجے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے سو فٹ اونچائی سے چھلانگ لگائی۔ کرشمہ بی بی دختر نادر خان نے انتہائی اونچائی سے چھلانگ لگاتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گئی صرف اس کی بازو ٹوٹ گئی۔ لڑکی کی عمر پندرہ سے سولہ سال بتائی جاتی ہے۔ کرشمہ کو زحمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچائی گئی جہاں وہ زیر علاج ہے تاہم اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ خودکشی کی وجہ گھریلوں ناچاقی بتائی جاتی ہے۔

Facebook Comments