شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / طالب علم "علی رضا” نے "بدعنوانی سے نجات قوم کی حیات” کے حوالے سے ہونے والے ضلعی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

طالب علم "علی رضا” نے "بدعنوانی سے نجات قوم کی حیات” کے حوالے سے ہونے والے ضلعی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

چترال (رپورٹ فاروق)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوغزی کے طالب علم "علی رضا” نے "بدعنوانی سے نجات قوم کی حیات” کے حوالے سے ہونے والے ضلعی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں کو اساتذہ کرام کی محنت خصوصاً سائنس ٹیچر امتیاز الدین کی انتھک محنت اور کوششوں کا نتیجہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ موصوف اب چترال کی نمائندگی کرتے ہوئے اگلے مہینے میں ہونے والے صوبائی تقریری مقابلوں میں حصہ لینگے۔ یہاں اس امر کا ذکر بھی ضروری ہے کہ اس سے پہلے چترال کی صوبائی سطح پر نمائندگی کا اعزاز بھی اسی سکول کو حاصل تھا، جو کہ چترال ،کوغزی سمیت پورے کوہ کےلئے باعث فخر ہے۔

Facebook Comments