شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈی۔پی۔او منصور امان نے ضلع ناظم مغفرت شاہ کے ہمراہ پولیس لائن چترال میں پولیس کے جوانوں کے لیے بیرک اور باربر شاپ کا افتتاح کیا۔

ڈی۔پی۔او منصور امان نے ضلع ناظم مغفرت شاہ کے ہمراہ پولیس لائن چترال میں پولیس کے جوانوں کے لیے بیرک اور باربر شاپ کا افتتاح کیا۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز ) ڈی۔پی۔او چترال کیپٹن(ر) منصور امان صاحب نے ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ صاحب اور EPI کوارڈینیٹر چترال ڈاکٹر فیاض رومی صاحب کے ہمراہ پولیس لائن چترال میں جوانوں کی رہائش کے لئے ریکارڈ مدت میں تیار ہونے والے بیرک اور باربر شاپ کا افتاح کیا ۔

اس کے بعد چترال پولیس کےافسران اور جوانوں کی طرف سے ڈی پی او صاحب کے اعزاز میں الوداعی پارٹی منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں چترال پولیس کے آفسران اور جوانان شریک ہوئے۔ منصور امان صاحب کی بطور ڈی پی او چترال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ڈی پی او صاحب اپنے مختصر خطاب میں چترال کے عوام اور چترال پولیس کی تعریف کرتے ہوۓ چترال میں اپنی مدت ملازمت کو یادگار قرار دیا۔

بعد ازاں ڈی پی او صاحب نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران اور جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔

اپنے مختصر تعیناتی کے دوران منصور امان صاحب کی خدمات کوچترال کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جاۓ گا۔

Facebook Comments