شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / میں نے اپنے دس سالہ دور اقتدار میں 275 مساجد 115 مدارس کو اپنے صوابدیدی فنڈز سے تعمیر کیے ۔سابق صوبائی وزیر سلیم خان

میں نے اپنے دس سالہ دور اقتدار میں 275 مساجد 115 مدارس کو اپنے صوابدیدی فنڈز سے تعمیر کیے ۔سابق صوبائی وزیر سلیم خان

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) انتخابی مہم کے سلسلے میں امیدواران پاکستان پیپلزپارٹی این ۔اے 1سلیم خان اور پی ۔کے 1حاجی غلام محمدتحصیل ,دروش ارندو کی تفصیلی دوروں کے بعد مختلف کارنر میٹنگز اور جلسوں سے سلیم خان نے دروش کے مقام پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وضع کردہ قانون کے مطابق میرے مخالفین مجھ پر سیاسی الزام تراشیاں کررہے ہیں۔جو کہ وضع کردہ ضابطہ اخلاق کے منافی ہے ۔میرے مد مقابل اور سیاسی جماعتوں کے امیدواران کے بے بنیاد اور منگھڑت الزامات کا ضلعی انتظامیہ اور ریٹرنگ آفیسرنوٹس لے کر انہیں نااہل قرار دے ۔میں نے ہمیشہ اخلاقیات کی حدود میں رہ کر سیاست کی ہے اورمیں عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ جب آج سے دس سال پہلے مجھے اقتدار ملی تھی اس وقت تحصیل دروش میں مجموعی طور پر ہائی سکولز کی تعداد پانچ، ایک ہائی سیکنڈری سکول اور بارہ پرائیمری سکول تھے۔جبکہ آج دس سال بعد ان ہائی سکولوں کی تعداد گیارہ، ہائی سکینڈری سکولوں کی تعداد تین اور پرائیمری سکولوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ ایک ڈگری کالج فار گرلزبھی دروش میں تعمیر کروایا ہے۔میں نے اپنے دس سالہ دور اقتدار میں سب سے زیادہ دروش تحصیل اور چترال تحصیل کو اہمیت دی ہے ۔صحت و تعلیم کے شعبے میں پاکستان کے 63 سالہ دور اقتدار اور میرے دس سال برابر ہیں ۔ ان شعبوں میں میری دس سالہ اقتدار ایک سنہری باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ میرے اوپر مسلکی بنیاد پر الزام تراشی ہورہی ہے جبکہ حققیت یہ ہے کہ میں نے چترال کے مختلف جگہوں میں مدارس اور مساجد کی تعمیر و ترقی میں بڑا کردار ادا کیا ہے 275 مساجد 115مدارس کے تعمیرو ترقی میں مجھ سے جو ہو سکا میں نے فنڈز جاری کیے جو کہ چترال کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی اس بار الیکشن میں ہر طرح کے اختلافات سے پاک ہوکر تمام کارکن اور جیالے ایک پلیٹ فارم پر پارٹی کے جھنڈے تلے متحدہیں۔ماضی میں ہمیں تقسیم کرکے بھی ہمیں شکست نہ دے سکیں اور اس بار ہماری یہ اتحاد پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی کامیابی کی نوید بنے گی۔انہوں نے حیدر عباس سابق ناظم یوسی ۔ٹو دروش کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور خوش آمدید کہا ۔اس موقعے پر مسلم لیگ نون کے درینہ کارکن ظہیر خان ،ایوب شاہ ، شیر اعظم ،حکیم خان کونسلر ،نواز خان لاوی اور شہزادہ اصغر کو پارٹی جائن کرنے پر مبارک باد دی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Facebook Comments