شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بیر موغ لشٹ کے مقام پر وائلڈ لائف کی گاڑی کو حادثہ

بیر موغ لشٹ کے مقام پر وائلڈ لائف کی گاڑی کو حادثہ

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) اطلاعات کے مطابق بیرموغ لشٹ کے مقام پر وائلڈ لائف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔گاڑی میں ڈی۔ایف ۔او ارشاد احمد، ڈپٹی رینجر شفیق احمد ،واچر اسرار احمد اور ڈرائیور افضل سوار تھے۔کہ اچانک گاڑی کا بریک فیل ہو گیا اور گاڑی بے قابو ہوگیاجس پر ڈرائیور افضل نے کمال ہوشیاری دیکھاتے ہوئے گاڑی کو درخت سے ٹکرا دیا۔اگر ڈرائیور گاڑی درخت سے نہ ٹکرا تا تو گاڑی پہاڑ سے نیچے گرنے کاخطرہ تھا۔اس حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔واچر اسرار احمد کا بازو اور ٹانگ اس حادثے میں ٹوٹ گئے جبکہ ڈی۔ایف ۔او ارشاد احمد کا سر زخمی ہوگیا۔جنہیں رسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ڈی۔ایچ ۔کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا۔
Facebook Comments