شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جس سوچ ،تبدیلی اورتحریک کولے کرآزادحیثیت سے الیکشن 2018میں حصہ لینے کافیصلہ کیاتھاوہ سوچ ،تحریک اورتبدیلی کی کرن پاکستان تحریک انصاف میں پہلے سے موجودہے… آزاداُمیدوارشاہ عبدالمنصور

جس سوچ ،تبدیلی اورتحریک کولے کرآزادحیثیت سے الیکشن 2018میں حصہ لینے کافیصلہ کیاتھاوہ سوچ ،تحریک اورتبدیلی کی کرن پاکستان تحریک انصاف میں پہلے سے موجودہے… آزاداُمیدوارشاہ عبدالمنصور

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)این اے ون اورپی کے ون چترال سے آزاداُمیدوارشاہ عبدالمنصورنے اکستان تحریک انصاف کے امیدوارعبدالطیف اوراسرارصبورکے حق میں دستبردارہوکر درجنوں ہم خیالوں سمیت پی ٹی آئی کے  امیدوارں کی حمایت کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا۔بدھ کے روزچترال پریس کلب پرایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ عبدالمنصورنے کہا کہ جس سوچ ،تبدیلی اورتحریک کولے کرآزادحیثیت سے الیکشن 2018میں حصہ لینے کافیصلہ کیاتھاوہ سوچ ،تحریک اورتبدیلی کی کرن پاکستان تحریک انصاف میں پہلے سے موجودہے جن کی پانچ سالہ کارکردگی اُن کی زندہ مثال ہے ۔اس لئے اپنوں سے مشورہ کرکے غیرمشروط طورپرتحریک انصا ف کے اُمیدواروں کی مکمل حمایت کے ساتھ پپارٹی میں بھی باضابطہ شمولیت کابھی اعلان کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں حصہ لینے کامقصدغریب عوام کے دکھوں کامداواکرنے اوران کے مسائل کوترجیجی بنیادوں پرحل کرناتھا۔اپنایہ میشن پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فورم سے ایک ورکرکی حیثیت سے بھی جاری رکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی معنوں میں صوبے میں تبدیلی لائی۔ عوام باشعور ہیں وہ اپنے بہترمستقبل کے لئے بہترفیصلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان قوم و ملک کے روشن مستقبل اور لوٹی ہوئی رقم واپس پاکستان لانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اپارٹی میں بھی باضابطہ شمولیت کابھی اعلان کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں حصہ لینے کامقصدغریب عوام کے دکھوں کامداواکرنے اوران کے مسائل کوترجیجی بنیادوں پرحل کرناتھا۔اپنایہ میشن پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فورم سے ایک ورکرکی حیثیت سے بھی جاری رکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی معنوں میں صوبے میں تبدیلی لائی۔ عوام باشعور ہیں وہ اپنے بہترمستقبل کے لئے بہترفیصلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان قوم و ملک کے روشن مستقبل اور لوٹی ہوئی رقم واپس پاکستان لانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

Facebook Comments