شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے کے لئے شدید دباؤ کے باوجود بحیثیت ایک مسلمان اور چترالی میرے لئے یہ ممکن نہ تھا کہ میاں محمد نواز شریف کے چترال کے لئے گران قدرخدمات کے پیش نظر میں کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوجاتا۔ شہزادہ افتخارالدین

دوسری پارٹیوں میں شامل ہونے کے لئے شدید دباؤ کے باوجود بحیثیت ایک مسلمان اور چترالی میرے لئے یہ ممکن نہ تھا کہ میاں محمد نواز شریف کے چترال کے لئے گران قدرخدمات کے پیش نظر میں کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوجاتا۔ شہزادہ افتخارالدین

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز) چترال سے حلقہ این اے ون کے لئے مسلم لیگ (ن)  کے نامز د امیدوار شہزادافتخارالدین نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں جیت مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی ہوگی میاں محمد نوازشریف نے اپنے گذشتہ چار سالہ دورِ حکومت میں لواری ٹنل،گولین گول پاؤر پراجیکٹ،سیلاب اور زلزلہ کے موقع پر چترالی عوام سے جس محبت اور عقیدت کا اظہار کیا اس کو ہر چترالی محسوس کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس وقت چترال ترقیاتی فنڈز اور کاموں کے سلسلے میں پاکستان کا وہ واحد ضلع ہے جس میں وفاقی حکومت کے ایک سو چالیس ارب روپے خرچ ہوررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آآئیندہ پانج سالوں میں چترال میں مزید کسی نئے منصوبے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ سڑکوں سے لیکر گیس پلانٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر ہی کام ہوگاجس کی وجہ سے چترال مزید ترقی کرے گا۔اور چترال کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کلچرل ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمدحسین شاہ،قاری سید آف اویرخاندان اور ساتھیوں سمیت ،جماعت اسلامی کے مہتر ژاومطیع الرحمن اور تورکہو سے موسنگھے قبیلے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے اپنے خاندان اور قبیلے سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔محمد حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہزادہ افتخارالدین کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے چترال کے لئے جو گران قدر خدمات سرانجام دی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) کی دست وبازو بننے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آج اُن کی شمولیت کے بعد وہ اپنے آبائی علاقہ موڑکہو میں اپنے خاندان اورچاہنے والوں کا اایک بڑا اجتماع رکھینگے جو کہ وہ بھی مسلم لیگ (ن) کے اس قافلے میں شمولیت کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔شہزادہ افتخار الدین نے کہاکہ اُن پر دوسری پارٹی میں شامل ہونے کے لئے شدید دباؤ کے باوجود بحیثیت ایک مسلمان اور چترالی کے اُن کے لئے یہ ممکن نہ تھا کہ میاں محمد نواز شریف کے چترال کے لئے گران قدرخدمات کے پیش نظر وہ کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوجاتے۔اس موقع پر دونوں نامزد امیدواران اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے نئے شامل ہونے والے افراد کاشکریہ ادا کیااور یقین کا اظہار کیا کہ جس طریقے سے لوگ بڑی تعداد میں مسلم لیگ(ن) میں شامل ہورہے ہیں واقعی میں چترال مسلم لیگ(ن) کا گڑھ بننے جارہاہے۔اس موقع پر سید احمد خان،صفت زرین،فضل الرحیم ایڈوکیٹ،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،زار عجم لال،محمد کوثر ایڈوکیٹ،خورشید مغل،محمد وزیر خان،ساجد اللہ ایڈوکیٹ ،محمد ولی شاہ(چیرمین)،منیر چارویلو،امتیاز حسین خواجہ سمیت بڑی تعداد میں مسلم لیگ(ن) کے ورکرز موجود تھے۔درین اثناء الیکشن مہم کے سلسلے میں بھی مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی اور تجاویز دی گئی۔ 28جون کومسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواران شہزادہ افتخارالدین اور عبدالولی خان ایڈوکیٹ کارکنان کے ہمراہ صبح ساڑھے اٹھ بجے چیوپل سے ریلی کی صورت میں چترال بازار آئینگے اور دکاندارو ں سے فرداًفرداً ملاقات کے بعد بائی پاس روڈ پرانتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ بھی منعقد کرینگے۔

Facebook Comments