شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ۔دو ضلع تو درکنار بلکہ پی ٹی آئی کی دوغلہ پن کی وجہ سے اپر چترال کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ بھی ختم کردی گئی۔ عبدالولی خان عابد

۔دو ضلع تو درکنار بلکہ پی ٹی آئی کی دوغلہ پن کی وجہ سے اپر چترال کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ بھی ختم کردی گئی۔ عبدالولی خان عابد

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز) چترال سے حلقہ این اے ون کے لئے مسلم لیگ (ن)  کے نامز د امیدوار شہزادافتخارالدین نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں جیت مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی ہوگی۔ اس موقع پر پی کے ون کے لئے نامزد امیدوار عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے مسلم لیگ(ن) کی چترال کے لئے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ااورکہا کہ مسلم لیگ(ن) کا ہررکن اور قیادت شرافت اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم موجودہ الیکشن میں چترال کے طول وعرض میں عوام کے پاس مسلم لیگ(ن) خصوصاً میاں محمد نواز شریف کی خدمات کو لیکر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ہم ہرگز علاقیت،لسانیت،تعصب اور فرقہ واریت کی سیاست نہیں کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے مخالفین کی عزت،احترام کرنے کے ساتھ صرف اُن سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ وہ کس کارکردگی کے بنیاد پر چترالی عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ نہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں چترال میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔ریشن بجلی گھرکی بحالی میں پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طورپر ناکام رہی اورسب ڈویژن مستوج کی عوام کو اپر چترال ضلع کا جانسہ دیکراپنے جلسہ کامیاب بنانے کے لئے لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا۔دو ضلع تو درکنار بلکہ پی ٹی آئی کی اُس دوغلہ پن کی وجہ سے اپر چترال کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ بھی ختم کی گئی۔

Facebook Comments