شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / عمران خان پچاس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرے اوربے بنیاد الزام عائد کرنے پر قوم کے سامنے معافی مانگے. سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی

عمران خان پچاس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرے اوربے بنیاد الزام عائد کرنے پر قوم کے سامنے معافی مانگے. سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی

پشاور (نمائندہ چترال آفیئرز) سیشن کورٹ پشاورنے پی ٹی آئی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی کی جانب سے دائرہرجانہ کیس پرپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی فوزیہ بی بی نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف پچاس کروڑ روپے ہرجانے کادعوی کیاہے اورموقف اختیار کیاہے کہ عمران خان نے ان پر سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کاالزام عائد کیاہے۔اوراس حوالے سے تاحال کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچاہے لہذاعمران خان انہیں پچاس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرے اوربے بنیاد الزام عائد کرنے پر قوم کے سامنے اس سے معافی مانگے عدالت نے دعوی کی ابتدائی سماعت کے بعد عمران خان کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔
Facebook Comments