شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپر چترال ریری اویر سے تعلق رکھنے والی خاتون گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دریائے چترال چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا

اپر چترال ریری اویر سے تعلق رکھنے والی خاتون گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دریائے چترال چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا

چترال(سہیل احمد) جمعرات کے روز صبح اپر چترال ریری اویر سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی ملکہ بی بی دختر عبد الامان گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پارپش اویر کے پل سے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا. واقع کی اطلاع ریسکیو 1122 چترال کو ملتے ہی ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دریائے چترال میں سرچ اپریشن شروع کر دی. دس گھنٹے کے طویل سرچ اپریشن کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو لاش دریا میں دکھائی دی ریسکیو 1122 کے تیراکوں نے اپنی پیشوارانہ صلاحیتیں استعمال کرتے ہوئے لاش کو دریا ئے چترال سے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال شفٹ کیا جس کو بعد میں پوسٹ مرٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا.

Facebook Comments