شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پی آئی اے نے شندورفیسٹیول کے موقع پر چترال کے لئے دو خصوصی پروازیں چلانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے نے شندورفیسٹیول کے موقع پر چترال کے لئے دو خصوصی پروازیں چلانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

چترال (نمائندہ چترال   آفیئرز)پی آئی اے نے شندورفیسٹیول کےموقع پر چترال کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پی آئی اے 2 خصوصی پروازیں چلائے گی۔7جولائی کواسلام آباد سے سوادس بجے پرواز چترال آئے گی۔ اور 11-55کوپی آئی اے پرواز اسلام آ باد واپس جائے گی۔اسی طرح 11جولائی کواسلام آبا سے د سوادس بجے پرواز چترال آئے گی۔اور 11-55کو اسلام آ بادکو واپس جائے گی۔ڈسٹرکٹ سیلزمنیجرپی آئی اے چترال محمدابراہم انوارنے کہاہے کہ شندورفیسٹیول کے موقع پردوخصوصی پروازیں چلانے کابندوبست کیاگیاہے۔اُنہوں نے تمام ملکی اورغیرملکی سیاحوں کومطلع کیاہے کہ دنیا کے بلند ترین قدرتی پولوگراونڈ شندور میں عالمی سطح پر معروف میلے جشن شندور کا آغاز 7جولائی سے ہوگا ۔جس میں چترال اور گلگت کی ٹیموں کے مابین پولو ٹورنامنٹ کے علاوہ پیر ا گلائیڈنگ ‘محافل موسیقی اور روایتی رقص کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔میلے سے لطف اندوزہونے کے لئے آنے والے ملکی غیرملکی سیاح پی آئی اے متعلقہ دفترزسے رابطہ کریں

Facebook Comments