شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سال 2018 کے میٹرک امتحانات میں کوغزی کے طلباء کے بعد طالبات کی بھی شاندار کارکردگی۔۔۔۔۔۔

سال 2018 کے میٹرک امتحانات میں کوغزی کے طلباء کے بعد طالبات کی بھی شاندار کارکردگی۔۔۔۔۔۔

چترال ( رپورٹ فاروق)تفصیلات کے مطابق فرحین گل دختر پروفیسر گل محمد برغوزی نے جماعت نہم میں 514/550 اور جماعت دھم میں ثونیہ رحمن دختر ایڈوکیٹ ولی الرحمن مرحوم نے 987/1100 نمبرز حاصل کیے۔ دونوں دی لینگ لینڈ سکول چترال کے طالبات ہیں۔
واضح رہے کہ تمام طلبہ میں پورے ضلع کے تمام تر سابقہ ریکارڈز کو توڑ کر اور حالیہ نتائج میں1028/1100 نمبرز کے ساتھ کوغزی کے قابل فخر فرزند فرجاد اویس ولد عزیز الرحمن تاریخ رقم کر چکے ہیں۔ ان کے علاؤہ کوغزی و برغوزی کے دیگر طلباء و طالبات بھی اچھے نمبروں سے پاس ہوگئے ہیں۔
Facebook Comments