شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں ٹریفک قوانین کی عملداری یقینی بنانے اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ٹریفک پولیس انچارج فضل کریم کو تعریفی سند سے نوازا گیا ۔

چترال میں ٹریفک قوانین کی عملداری یقینی بنانے اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ٹریفک پولیس انچارج فضل کریم کو تعریفی سند سے نوازا گیا ۔

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز) گذشتہ دنوں سابق ڈی پی او چترال منصور امان نے چترال میں ٹریفک قوانین کی عملداری یقینی بنانے اور بہترین کارکردگی کی بناء پر ٹریفک پولیس نچارج فضل کریم کو تعریفی سند سے نوازا۔اُنہوں نے یہ اعزاز اپنے دفتر میں ٹریفک انچارج فضل کریم کو دیتے ہوئے اُن کی کارکردگی کو سراہا۔ٹریفک انچارج کئی مہینوں سے چترال میں ٹریفک قوانین کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے اپنے ٹیم کے ہمراہ پوری طرح دلجوئی سے کام کررہے ہیں۔چترال میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں ،ون وے ،ہلمٹ کے بغیر اور سرکاری کرایہ نامے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے جس کے وجہ سے چترال میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں میں حادثات کی شرح کافی حد کم ہوگیاہے اور ٹریفک قوانین پر عملداری بڑی حد تک لاگو ہوگئی ہے۔عوامی حلقوں نے بھی چترال ٹریفک پولیس انچارج فضل کریم سمیت اُن کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کی ہے۔

Facebook Comments