شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کوغزی پائیں کے رہائشی عبدالحکیم نے اپنے ہی گاؤں میں مستوج روڈ کی ویران سڑک کے کھنڈروں کی مرمت شروع کر دی ہے، محکمہ سی۔این۔ڈپلیو خاموش۔۔۔۔

کوغزی پائیں کے رہائشی عبدالحکیم نے اپنے ہی گاؤں میں مستوج روڈ کی ویران سڑک کے کھنڈروں کی مرمت شروع کر دی ہے، محکمہ سی۔این۔ڈپلیو خاموش۔۔۔۔

چترال (رپورٹ فاروق)تفصیلات کے مطابق کوغزی کے رہائشی عبدالحکیم نے اپنے مدد آپ کے تحت مستوج روڈ پر موجود کھڈوں کی مرمت کا بیڑا اٹھالیا ہے۔ انہوں نے اپنی ہی اخراجات سے موڑدہ پائیں میں کئی سالوں سے موجود کھنڈر نما سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر ہوتے ہوئے 20 سال گزر گئے لیکن مستوج روڈ کا کوئی پرسان حال نہیں اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی دیکھ رہے ہیں ۔ چترال سے لیکر کوغزی تک کا سفر منٹوں کے بجائے گھنٹوں میں طے ہوجاتا ہے ،ماضی میں ناگہانی حادثات کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی ہیں۔ اس کے علاؤہ سڑک پر موجود کھڈوں کی وجہ سے گاڑیوں میں فنی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں ۔ انہوں نے انہی مشکلات کے وجہ سے آخر کار مجبوراً اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کا کام شروع کر کے ایک سچے اور محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دے دیا۔ ہمیں آپ جیسے محب وطن شہری ہونے پر فخر ہے۔
Facebook Comments
error: Content is protected !!