شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شہزادہ امان الرحمن نے سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں بطور آزاد امید وار انتخابات لڑ نے والی خبر کو منگھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

شہزادہ امان الرحمن نے سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں بطور آزاد امید وار انتخابات لڑ نے والی خبر کو منگھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) اطلاعات کے مطابق پی۔ٹی۔آئی کے رہنما شہزادہ امان الرحمن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو منگھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا اور ان خبروں کی شدید الفاظ الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی۔ٹی۔آئی چترال کے عبدالطیف امیدوار برائے قومی اسمبلی اور اسرارالدین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور انتخابی مہم میں بھی حصہ لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پریس کانفرنس کرکے میڈیا میں گردش کرتی افواہوں اور قیاس آرائیوں کے بارے میں وضاحت بھی کریں گے۔یا د رہے کہ گزشتہ دنوں شہزادہ امان الرحمن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبر چلی تھی کہ شہزادہ امان الرحمن بطور آزاد امید وار الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔
Facebook Comments