شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لوٹ کوہ وادی میں 2013ء کے الیکشن میں اپنے حاصل کردہ ووٹوں سے کہیں ذیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو دلواکر پارٹی کی کامیابی کا راستہ ہموار کریں گے.شہزادہ امان الرحمن

لوٹ کوہ وادی میں 2013ء کے الیکشن میں اپنے حاصل کردہ ووٹوں سے کہیں ذیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو دلواکر پارٹی کی کامیابی کا راستہ ہموار کریں گے.شہزادہ امان الرحمن

چترال (نمائندہ چترال آفئیرز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزادہ امان الرحمن نے کہا ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ۔کے ون سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار اسرارالدین کی مکمل حمایت کررہے ہیں جبکہ اپنے کاغذات نامزدگی کو مقررہ تاریخ پر واپس نہ لے سکنے کی وجہ سے ان کا نام امیدواروں کی فہرست میں رہ گئی ہے جس کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوگئی ہے۔ پیر کے روز پارٹی رہنماؤں عبدالرزاق ، وزیر زادہ کالاش، امین الحسن، جمشید احمد اور دوسروں کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

 

انہوں نے کہاکہ وہ کور نگ امیدوار کے طور پر کاغذ ات نامزدگی جمع کرایا تھا لیکن انہیں واپس نہ لینے کی وجہ سے ان کا نام آزاد امیدوا ر وں میں شامل ہے اور انہیں انتخابی نشان مٹکا بھی الاٹ کی گئی ہے ۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ہے اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اسرارالدین اور قومی اسمبلی کے امیدوار عبداللطیف کا بھر پور ساتھ دیں گے اور ان کی کامیابی کے لئے جدوجہد میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لوٹ کوہ وادی میں 2013ء کے الیکشن میں اپنے حاصل کردہ ووٹوں سے کہیں ذیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو دلواکر اس پارٹی کی کامیابی کا راستہ ہموار کریں گے اور اس کے لئے وہ ذیادہ سے ذیادہ وقت انتخابی مہم میں اسی طرح لگائیں گے جو انہوں نے گزشتہ انتخابات میں اپنے لئے کیا تھا۔ انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس بار سوشل میڈیا کا استعمال عام ہونے کی وجہ سے وہ اپنے بارے میں کنفیوژن کو عام ووٹروں کے ذہنوں سے نکالنے میں انہیں آسانی ہوگی۔

Facebook Comments