شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سال 2018 کے میٹرک امتحانات میں آئیڈل پبلک سکول اینڈ کالج کوغزی کے طلباء و طالبات بھی نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرلی۔

سال 2018 کے میٹرک امتحانات میں آئیڈل پبلک سکول اینڈ کالج کوغزی کے طلباء و طالبات بھی نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرلی۔

چترال (محمد فاروق) سال 2018 کے میٹرک امتحانات میں آئیڈل پبلک سکول اینڈ کالج کوغزی کے طلباء و طالبات بھی نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کرلی۔ سکول کو مجموعی طور پر 100٪ نتائج حاصل رہا۔ واضح رہے کہ آئیڈیل پبلک اسکول اینڈ کالج کوغزی کے طلباء و طالبات بھی میٹرک کے امتحانات میں نمایاں نمبروں سے پاس ہوگئے۔ جن میں جماعت دہم کے طالب علم کرن رحمن دانش نے898/1100 نمبر حاصل کرکے اپنی کلاس میں پہلی، وسیم سجاد 891/1100 نمبر لیکر دوسری اور بی بی عطرہ نواز نے 884/1100 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ جبکہ جماعت نہم کے ساجد الرحمٰن 462/1100 نمبروں سے پہلی ، یاسمین صباء 438/550 نمبر لیکر دوسری اور وسیع احمد نے 435/550 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ تمام پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات اس کامیابی کو اپنی اور اساتذہ کرام کی بھرپور محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دے دیا۔

Facebook Comments