شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں بجلی سرپلس ہونے کے باوجودلوڈشیڈنگ بلاجواز قرار

چترال میں بجلی سرپلس ہونے کے باوجودلوڈشیڈنگ بلاجواز قرار

چترال(نمائندہ چترال  آفیئرز)چترال میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وی سی ناظمین فورم ،وکلاء برادری اور تجار یونین کی مشترکہ میٹنگ منعقد ہوا۔جس میں چترال میں حالیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نہایت تشویش کا اظہارکیاگیا اور چترال میں بجلی سرپلس ہونے کے باوجودلوڈشیڈنگ کو بلاجواز قرار دیا گیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پیسکو چترال میں حالیہ لوڈشیڈنگ کرنے کا سلسلہ بند کریں ورنہ ٹاون ناظمین،وکلاء برادری اور تجار یونین عوام کو ساتھ لیکر اس ظلم کے خلاف پیسکو آفس کے سامنے دھرنادینگے۔جو کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک جاری رہے گا۔اُنہوں نے کہاکہ کل مورخہ 4جون صبح دس بجے ہم سب ملکر ریلی نکال کرپیسکو کے دفتر کے سامنے دھرنا دینگے ۔اُنہوں نے چترال کے عوام کو لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہونے کی صورت میں دھرنے میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!