شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کسی طرح بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ایک باصلاحیت آفیسر ہمارے درمیان موجود ہے ایکسن مقبول اعظم جیسا قابل آفیسر ہر ادارے کی ضرورت ہے ۔امین الرحمن جنرل سکریٹری پی۔ٹی۔آئی لوئر چترال

کسی طرح بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ایک باصلاحیت آفیسر ہمارے درمیان موجود ہے ایکسن مقبول اعظم جیسا قابل آفیسر ہر ادارے کی ضرورت ہے ۔امین الرحمن جنرل سکریٹری پی۔ٹی۔آئی لوئر چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز)کسی طرح بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ایک باصلاحیت آفیسر ہمارے درمیان موجود ہے سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسن مقبول اعظم جیسا قابل آفیسر ہر ادارے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہارجنرل سکریٹری پی۔ٹی۔آئی لوئر کے امین الرحمن نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ اتوار کے روز بریر گاؤں روڈ پر پہاڑ گرنے کی وجہ سے روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہو گیا تھا
جس پر فوری طور اقدام اٹھاتے ہوئے۔سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسن انجینئر مقبول اعظم نے اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر بریر گاؤں کے روڈ کو صاف کرکے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان سے قبل بھی ایکسن تھے مگر ان کے کان میں جوئے تک نہیں رینگتے تھے
جبکہ مقبول اعظم صاحب کو کسی بھی خدمت اور کام کے لے حاضر پاتے ہیں ۔آخر میں انہوں نے ایکسن سی اینڈ ڈبلیو انجینئر مقبول اعظم صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی انجینئر مقبول اعظم صاحب اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
Facebook Comments