شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / امام صادقین نے خودکشی کی تھی۔کسی پرشک یادعویٰ داری نہیں۔والدین کا پولیس کو بیان

امام صادقین نے خودکشی کی تھی۔کسی پرشک یادعویٰ داری نہیں۔والدین کا پولیس کو بیان

چترال(نمائندہ چترال  آفیئرز)چائلڈ پروٹیکشن یونٹ  افیسرچترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اُن کی چائلٹ پروٹیکشن ٹیم کے ہمراہ  اویر سے تعلق رکھنے والے امام صادقین کے ماں باپ  سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں امام صادقین کے والدین نے کہا کہ اُنہوں نے اویر پولیس کو بیان دیا ہے کہ اُن کے بیٹے نے خودکشی کی ہے۔اویر پولیس نے بچے کے کیس کی رپورٹ بحوالہ مد نمبر 12مورخہ 1/7/18زیر دفعہ 174سی ۤر پی سی تھانہ اویر میں درج کی ہے ۔ متوفی امام صادقین ولد امام زاکرین عمر15/16سال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول نہیں ہوۓ ہیں اور فرانزکایف ایس ایل رپورٹ لاہور بیھج دیا گیارپورٹ کا انتظار ہے۔اُنہوں نے کہا کہ  مرحوم امام صادقین کے والد امام ذاکرین کے والدین نے کہا ہے کہ یہ محض خودکشی ہیے  ہمیں کسی پر شک یا دعویداری نہیں۔ چاٸلڈ پروٹیکشن آفیسرعمران الدین بتایا کہ امام صادقین کے کیس کو منتقی انجام تک پہنچانے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال نے ایک جواٸنٹ انوسٹگیشن ٹیم تشکیل دی ہے جو کہ جلد از جلد اپنے انوسٹگیشن رپورٹ جمع کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں قسم قسم افواہیں پھیل گئی ہے جو کہ غیر اخلاقی ہے اور جو لوگ بھی بچوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کے خیال رکھنے کے لۓ رضاکارانہ طورپرکام کرنا چاہتے ہیں وہ لوگ اس قسم کے افسوسناک واقعات سے بچوں کو بچانے کے کے لۓ متعلقہ اداروں کا ساتھ دے۔

Facebook Comments