شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین /  کوغزی میں سینئر وائس پریزیڈنٹ پی۔پی۔پی ضلع چترال جناب شریف حسین کے رہائش گاہ پر پی۔پی۔پی چترال کا کارنر میٹنگ منعقد

 کوغزی میں سینئر وائس پریزیڈنٹ پی۔پی۔پی ضلع چترال جناب شریف حسین کے رہائش گاہ پر پی۔پی۔پی چترال کا کارنر میٹنگ منعقد

چترال (محمد فاروق) کوغزی میں سینئر وائس پریزیڈنٹ پی۔پی۔پی ضلع چترال جناب شریف حسین کے رہائش گاہ پر پی۔پی۔پی چترال کا کارنر میٹنگ منعقد ہوا جس میں پی۔پی۔پی کی طرف سے این۔اے ون کا نامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر سلیم خان ، پی۔کے ون کا امیدوار حاجی غلام محمد ،سابق ایم۔پی۔اے سردار حسین اور P.Y.O کے جیالوں سمیت دیگر اراکین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی- ان کے علاؤہ علاقہ کوہ سے تعلق رکھنے والے پی۔پی۔پی کے جیالوں سمیت کوغزی کے عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی- جیالوں نے بڑی جوش و خروش سے اپنے مہمانوں کا بھرپور انداز میں استقبال کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس پریزیڈنٹ شریف حسین نے علاقہ کوہ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی۔پی۔پی اقتدار میں آنے کے بعد علاقہ کوہ کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ ان کے علاؤہ این۔اے ون کا نامزد امیدوار سلیم خان کے سمیت دیگر اراکین نے خطاب کیا ۔ پروگرام کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کو ہار پہنایا گیا اور کوغزی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک تنظیم ترتیب دی گئی جو الیکشن کے دوران اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔
Facebook Comments