شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کوغزی میں ایک ہی چھت کے نیچے دو مخالف پارٹیاں، پاکستان تحریک انصاف اور ایم۔ایم۔اے کے دفتر سج گئے، پارٹی بینرز اور جھنڈے بھی آویزاں کئے گئے،، پارٹی ترانوں کی گونج سے کارکنوں کی جزبات میں اضافہ ۔۔۔۔۔۔۔!!!!

کوغزی میں ایک ہی چھت کے نیچے دو مخالف پارٹیاں، پاکستان تحریک انصاف اور ایم۔ایم۔اے کے دفتر سج گئے، پارٹی بینرز اور جھنڈے بھی آویزاں کئے گئے،، پارٹی ترانوں کی گونج سے کارکنوں کی جزبات میں اضافہ ۔۔۔۔۔۔۔!!!!

چترال (محمد فاروق)کوغزی میں ایک ہی چھت کے نیچے دو مخالف پارٹیاں، پاکستان تحریک انصاف اور ایم۔ایم۔اے کے دفتر سج گئے، پارٹی بینرز اور جھنڈے بھی آویزاں کئے گئے،، پارٹی ترانوں کی گونج سے کارکنوں کی جزبات میں اضافہ ۔ واضح رہے کہ دفتر متحدہ مجلس عمل کوغزی دونوں پارٹیوں کے تمام کارکنان کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں حلقہ کوغزی کے تمام سرگرم کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جوکہ الیکشن کے تمام انتظامات کی نگرانی کرے گی۔ اجلاس میں موجود تمام کارکنوں کی حتمی فیصلہ سے قاری بشیر احمد کو (ایم۔ایم۔اے کوغزی) کا صدر اور یوتھ کونسلر صادق اللّٰہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ کوغزی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے نثار احمد نے کہا کہ 10 جولائی کو کوغزی میں ایم۔ایم۔اے ضلع چترال کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں این۔اے- ون کے نامزد امیدوار عبدالاکبر اور پی۔کے-ون کے امیدوار مولانا ہدایت الرحمان کے علاؤہ دیگر قائدین تشریف لائیں گے اور کوغزی کے عوام اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گوان میں ان کا استقبال کرینگے۔

Facebook Comments