شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / واپڈا کالونی جنالی کے سامنے گندگی کا ڈھیر، عوام پریشان!!

واپڈا کالونی جنالی کے سامنے گندگی کا ڈھیر، عوام پریشان!!

چترال (محمد فاروق) علاقہ مکینوں کی غفلت اور لاپر وائی کی وجہ سے واپڈا کالونی جنالی کوغزی کے ساتھ سڑک کے کنارے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیے، جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اور غلاظت پڑے ہیں، پیدل چلنے والے سخت پریشان، شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ منتخب نمائندوں کی جانب سے مکمل خاموشی۔ کوغزی کے انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث گاوں جنالی کوغزی میں صفائی ستھرائی کا زبر دست فقدان ہو گیا ہے۔ کوئی پُرسان حال نہیں ہے ۔ علاقے کے گلی محلوں اور شاہراہیں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکی ہیں جگہ جگہ غلاظت کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ پڑے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں ۔

گلیوں اور سڑکوں پر گھروں کا گندگی جمع ہونے کی وجہ سے اسکول اور کالج جانے والے طلبہ وطالبات کو سخت دشواری کا سامنا ہے جبکہ جمع شدہ گندگی کا ڈھیر افزائش نسل کی نر سریاں بنی ہوئی ہیں اور علاقے میں مچھروں کی بہتات سے مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شکایت کے باوجود کوئی بھی شنوائی نہیں۔ منتخب نمائندوں اور مقامی لوگ بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کالونی کے ساتھ والی جگہوں پر گندگی نہ پھینکی جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کر کے مکینوں اور راستے میں چلنے والے لوگوں کو اس پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

Facebook Comments