شہ سرخیاں
Home / پاکستان / 26ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزاور16سینئر سول ججز کی اگلے عہدوں پر ترقی، چترال سے شیرعزیز بھی شامل

26ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزاور16سینئر سول ججز کی اگلے عہدوں پر ترقی، چترال سے شیرعزیز بھی شامل

پشاور ( نمائندہ چترال آفئیرز ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس رولز 2001کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمانہ ترقی /ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی سفارشات پر فوری طور پر 26ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز /اضافی ضلع قاضی (بی پی ایس۔20)کوڈسٹر کٹ اینڈ سیشنز ججز /ضلع قاضی (بی پی ایس۔21)کے عہدوں پر ، 16سینئرسول ججز /اعلیٰ علاقہ قاضی (بی پی ایس۔19)کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز /اضافی ضلع قاضی (بی پی ایس۔20)کے عہدوں پر اور 21سول ججز /جوڈیشل مجسٹریٹ/علاقہ قاضی (بی پی ایس ۔ 18)کوسینئرسول ججز /اعلیٰ علاقہ قاضی (بی پی ایس۔19)کے عہدوں پر ترقیاں دے دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ اینڈ سیشنز ججز /ضلع قاضی (بی پی ایس۔21) کے عہدوں پرفوری طورپر ترقیاں پانے والے جوڈیشل افسران میں کلیم ارشد خان ، احسان اللہ خان محسود، جہانزیب شنواری ، سیف اللہ جان ، اصغر خان ، جہانگیر خان ، سید عبیداللہ شاہ ، فضل ستار ، خالد خان ، ممریز خان خلیل، مسز شہناز حمید خٹک ،رشیدہ بانو، فرید خان علزئی ، خالد خان ، ریاض احمد ، لیاقت علی ، اظہر علی، امجد ضیاء صدیقی ، حق نواز خان ، مس عمبرین نوید ، حیات گل ، انعام اللہ وزیر ، عابد سرور ، پھول بی بی ، ہدایت اللہ خان اور حق نواز شامل ہیں جبکہ عبد البصیر اور اجمل خان وزیر ڈسٹر کٹ اینڈ سیشنز ججز /ضلع قاضی (بی پی ایس۔21) کے عہدوں پر بالترتیب 15اور 19اگست 2018سے ترقیاں پائیں گے۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز /اضافی ضلع قاضی (بی پی ایس۔20)کے عہدوں پرفوری طور پر ترقی پانے والے جوڈیشل افسران میں محمد عاصم ، مس حسن بانو، ملک محمد حسنین، اعجاز الحق اعوان ، میاں زاہد اللہ جان ، عاصم ریاض، عبدالباسط ، سلطان حسین ، سید زاہد شاہ، قاضی عطااللہ اور امین سید شامل ہیں۔ جبکہ شیر عزیز اور فیصل انجم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز /اضافی ضلع قاضی (بی پی ایس۔20) پربالترتیب 15اور 19اگست 2018سے ترقیاں پائے گے۔اسی طرح سینئرسول ججز /اعلیٰ علاقہ قاضی (بی پی ایس۔19) کے عہدوں پر فوری طورپر ترقی پانے والے جوڈیشل افسران میں عبد الوہاب قریشی ، زعیم احمد،عبد الماجد ، فدامحمد ، امان اللہ خان ، محمد طیب جان ، مرزا محمد کاشف ، افضل احمد، عطااللہ جان، آفتاب اقبال ، ناصر خان ، محمد فیصل ، ظفراللہ ، محمد عمر الفاوق ، طلاء محمد ، فضل گل ، شبیر محمد درانی، اکرام اللہ اور مسز اقصی سید شامل ہیں جبکہ طارق عباس اور محمد اقبال سینئرسول ججز /اعلیٰ علاقہ قاضی (بی پی ایس۔19) پر بالترتیب15اور 19اگست 2018سے ترقیاں پائے گے ۔ اس امر کا اعلان رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ پشاور کی جانب سے جاری کردہ تین الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!