شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپرچترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے بحالی اورترقیاتی منصوبوں کاجال بچھائیں گے۔سلیم خان ،حاجی غلام محمدچترال

اپرچترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے بحالی اورترقیاتی منصوبوں کاجال بچھائیں گے۔سلیم خان ،حاجی غلام محمدچترال

چترال(نمائندہ چترال آفئیرز)پاکستان پیپلزپارٹی این اے ون چترال سے نامزداُمیدوارسابق ایم پی اے سلیم خان ،پی کے ون چترال سے اُمیدوارحاجی غلام محمد،اپرچترال کے صدرامیراللہ اوردیگرپارٹی جیالوں نے مستوج،چونئچ اورتورکہوکے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کی طاقت پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے‘ عام انتخابات میں کامیابی عوام کا مقدرہوگی‘ننوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری ترقی اور خوشحالی کے تمام تشنہ خواہوں کوتعبیر دیں گے وہ وقت دور نہیں جب ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کا سورج طلوع ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر شہید کی طرح بلاول بھٹو ز رداری کے دل میں بھی غریبوں کا درد ہے اور وہ بھی غریب عوام کی زندگی بدلنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ اپرچترال کے عوام کو مفاد پرست حکمرانوں نے ہمیشہ ان کے حقوق سے محروم رکھا لیکن اب حالات بدلنے کا وقت آگیا ہے‘ پیپلز پارٹی کی کامیابی دراصل غریب عوام کی کامیابی ہوگی جبکہ عوام دشمنی اور دھوکہ باز سیاستدانوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کامیاب ہو کر عوامی خدمت کا نیا باب رقم کرے گی اور ملک دن دونی رات چوگنی ترقی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام ملک سے ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے جھنڈے کے تلے ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے بحالی اورترقیاتی منصوبوں کاجال بچھائیں گے۔علاقے کے عمائدین نے 25جولائی کوتیرکے نشان کوووٹ دے کراین اے ون اورپی کے ون کے اُمیدواروں کوبھاری مینٖڈیٹ سے کامیاب کرنے کی عہدکی۔

Facebook Comments