شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اقبال حیات صدر فخر عالم جنرل سیکریٹری ڈرائیور یونین تحصیل چترال منتخب

اقبال حیات صدر فخر عالم جنرل سیکریٹری ڈرائیور یونین تحصیل چترال منتخب

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) تریچمیر ڈرائیور یونین ضلع چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تحصیل چترال کے لیے اقبال حیات صدر اور فخرعالم جنرل سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔پریس ریلیز کے مطابق تحصیل مستوج کے لیے مرسلین تورکھو پہلے سے ہی صدر منتخب ہوچکے ہیں۔اس موقعے پر چترال تحصیل سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور برادری کے سابقہ و موجودہ عہدہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے موجودہ نو منتخب عہدہ داروں کے اوپر اعتماد کا بھر پور اظہار کیا گیا۔چونکہ اقبال حیات اس سے پہلے کافی سیاسی تجربے کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی بھر پور حصہ لیتا رہا ہے ۔ڈرائیور برادری نے ان کی سابقہ خدمات کے پیش نظر یہ امید رکھتے ہوئے کہ مستقبل میں بھی ڈرائیور برادری کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر درپیش مسائل حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
Facebook Comments
error: Content is protected !!