شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کوغزی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے الیکشن کمپین آفس کا باقاعدہ طور پر افتتاح ، سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈووکیٹ بطور مہمان خصوصی شرکت۔

کوغزی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے الیکشن کمپین آفس کا باقاعدہ طور پر افتتاح ، سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈووکیٹ بطور مہمان خصوصی شرکت۔

کوغزی (محمد فاروق) تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کوغزی میں مسلم لیگ ( ن) کے الیکشن آفس کا باقاعدہ طور پر افتتاح کرلیا گیا، جسمیں علاقے کے تمام کارکنان نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ خیال رہے کہ اجلاس کے مہمان خصوصی محمد کوثر ایڈووکیٹ "پی۔ایم۔ایل۔این الیکشن کمپین آفس کوغزی” کا باقائدہ طور پر افتتاح کرلیا۔
اس اجلاس کے موقع پر ان کے ہمراہ وی۔سی کوغزی کے چئیرمین خورشید حسین مغل ایڈووکیٹ، صدر پی۔ایم۔ایل۔این کوغزی شمشیر ولی خان کے علاؤہ کوغزی کے دیگر ورکرز اور کارکنان سمیت مقامی لوگوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی- اس دوران ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جو کہ جنالی ، مشکیلی سے ہوتے ہوئے الیکشن کمپین آفس دروازہ پر اختتام پذیر ہوئی ، وہاں پر تقریب میں موجود مہمانوں نے عوام سے بھی خطاب کیا۔
Facebook Comments