شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / یونین کونسل ارندو کے مختلف ویلج کونسلز کے وردگ قوم سے تعلق رکھنے والےعمائدین کاپی ایم ایل (ن) میں شمولیت کا اعلان

یونین کونسل ارندو کے مختلف ویلج کونسلز کے وردگ قوم سے تعلق رکھنے والےعمائدین کاپی ایم ایل (ن) میں شمولیت کا اعلان

دروش(نمائندہ چترال آفئیرز) یونین کونسل ارندو کے مختلف ویلج کونسلز کے وردگ قوم سے تعلق رکھنے والےعمائدین نے تحصیل الیکشن آفس دروش میں اۤ کر باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شامل ہونے والوں میں حاجی لال زمان ،حاجی سعداللہ باچا خان، جمعہ دین ،امان اللہ ،اکبر خان، معتبر خان وغیرہ شامل ہیں ۔عمائدین نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا تعلق اس سے پہلے مختلف سیاسی جماعتوں سے تھا ہم ایم این اے شہزادہ افتخارالدین اور  میاں محمد نواز شریف کی چترال کے لیے خدمات کےاعتراف میں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا ارادہ کیا اورا اپنے اپنے علاقوں میں جاکر نواز شریف کا جھنڈا گھر گھر لہرانے کے عظم کا اظہار کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چترال کے نائب صدر راجہ محمد کلدامیشہزادہ ہشام الملک اور مسلم۔لیگ ن کے دوسرے رفقاء نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور ان کو ہارپہنائے گئے

Facebook Comments