شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / مروئی پائیں میں غواگئے گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر کوغزی پہنچا دیا گیا۔

مروئی پائیں میں غواگئے گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر کوغزی پہنچا دیا گیا۔

چترال (محمد فاروق) تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بعد نماز عصر ایک غواگئ گاڑی جو چترال سے ریشن جارہی تھی ، مروئی پائیں کے مقام پر سڑک کنارے حادثے کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار لوگ زخمی ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گاڑی میں دو خواتین ، ایک چھوٹا بچہ اور چار مرد سوار تھے جو کہ شادی کے تقریب کے لئے موڑدہ چترال سے ریشن جارہے تھے ۔

زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر کوغزی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد چترال ریفر کردیا گیا۔

Facebook Comments