شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آل پاکستان مسلم لیگ کا مستوج اور بالائی چترال میں جلسہ عام کا انعقاد۔۔ ڈاکٹر محمد امجد چوہدری اور سہراب خان پر مکمل اعتماد کا اظہار۔

آل پاکستان مسلم لیگ کا مستوج اور بالائی چترال میں جلسہ عام کا انعقاد۔۔ ڈاکٹر محمد امجد چوہدری اور سہراب خان پر مکمل اعتماد کا اظہار۔

چترال(نمائندہ چترال آفئیرز) آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کا ایک اہم اجلاس چترال کے بالائی علاقے مستوج میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کیلئے نامزد امیدوار ڈاکٹر محمد امجد ، صوبائی اسمبلی کے امیدوار سہراب خان موجود تھے جلسےسےسے مقررین نے خطاب کرتے ہوئےسابق صدر پاکستان جنر ل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی احسانات کو گردانتے ہوئے کہا کہ وہ واحد صدر تھے جنہوں نے چترالی قوم کو حقیقی آزادی دی کیونکہ لواری سرنگ اس کے دور حکومت میں تعمیر ہوا اس سے پہلے ترالی قوم خود کو آزاد تصور نہیں کرتے تھے۔
مقررین نے کہا کہ پرویز مشرف نے لواری سرنگ کے ساتھ ساتھ چترال میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا تھا انہوں نے بونی سے شندور تک سڑک کے پپختہ ہونے کا بھی اعلان کیا تھا مگر بعد میں آنے والے حکومت نے اس فنڈ کو بھی ہڑپ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ہمیشہ چترالی قوم کو اچھے لفظوں سے یاد کرتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر چترالیوں کو ایک مہذب قوم کے طور پر متعارف کرایا۔
بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ وہ انتحابات میں کامیاب ہوکر کھبی بھی ان کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے شندور روڈ کی پختگی کا اعلان کیا تھا مگر روڈ ابھی تک کچا ہے اور یہ پتہ چلا کہ وہ پیسے لوگ کھاگئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بونی سے شندور تک سڑک کو تارکولی کریں گے۔ چترال کے بالائی علاقے میں یونیورسٹی کیمپس کھولنے کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے بھی ایک بڑا ہسپتال کھولیں گے۔ پینے کی صاف پانی کی فراہمی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ پرویز مشرف نے جو اعلانات کئے تھے ان سب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ اسلام آباد میں ایک چترال ہاؤس قائم کریں گے جس میں چترال کے لوگ بیٹھیں گے اور وہ چترال کے عوام کے مسائل حل کریں گے اور ساتھ ہی چترال میں ایک مشرف ہاؤس کھولیں گے جس میں مقامی لوگوں کے مسائل سنے جائیں گے اور ان کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سہراب خان چترال کا بیٹا ہے وہ مسائل کی نشان دہی کریں گے جن کو میں حل کروں گا چترال میں سیاحت کی بہت گنجائش ہے مگر وہاں تک پہنچنے کیلئے اچھی سڑکیں نہیں ہیں اگر میں چترال سے رکن قومی اسمبلی منتحب ہوا تو چترال کی تمام سڑکوں کو پحتہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام یہ نہ سمجھے کہ میں اسلام آباد کا رہایشی ہوں میں چترال نہیں آؤں گا بلکہ میں چترال میں مشرف ہاؤس بناکر یہاں رہوں گا۔
اور چترا ل میں پرویز مشرف کو بھی اسی ہاؤس میں بلائیں گے اور پرویز مشرف کی پرانی یادیں تازہ کریں گے۔ جلسہ سے خواتین ونگ کی صدر فاطمہ کنیز، سہراب خان ۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر شہزادہ گل ،فضل الرحمان  نائب صوبائی صدرکامران خان، قاری سعد اللہ اور علاقے کے عمائدین نے بھی اظہار خیال کیا۔ جلسہ میں بڑی تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی۔
Facebook Comments