شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق ضلعی صدر سلطان وزیر خان کا اپنے کابینہ کے متعدد عہدیداروں کے ہمراہ اپنے تمام ساتھیوں سمیت ایم ایم اے کے دونوں امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق ضلعی صدر سلطان وزیر خان کا اپنے کابینہ کے متعدد عہدیداروں کے ہمراہ اپنے تمام ساتھیوں سمیت ایم ایم اے کے دونوں امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال آفئیرز ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق ضلعی صدر  سلطان وزیر خان نے اپنے کابینہ کے متعدد عہدیداروں کے ہمراہ چترال پریس کلب میں ایم ایم اے کے ضلعی صدر قار ی عبدالرحمن قریشی، جنرل سیکرٹری مولانا جمشید احمد اور ایم ایم اے کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مولانا ہدایت الرحمن کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے اور اپنی موجودگی میں وہ یہ نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کے چودہ میں سے دس نے ان کے ساتھ استعفی دے دیا ہے اور باقی بھی الیکشن کے بعد آجائیں گے۔ ایم ایم اے کی حمایت کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کی قیادت کے دامن پر کرپشن کاکوئی دھبہ نہیں ہے اور وہ شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اس لئے اصولی طور پر ان کا سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے اپنے تمام دوستوں اور گورنمنٹ کالج چترال میں 1980ء کی دہائی میں اپنے تمام شاگردو ں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم ایم اے کو کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر پارٹی کے ایک اور مستعفی عہدیدار ظہیرالدین بابر نے کہاکہ اس پارٹی میں موجود اسماعیلی کمیونٹی نے اے پی ایم ایل قیادت سے ناراضگی کے بعد ایم ایم اے کو ووٹ دے کر سنی اور اسماعیلی کمیونیٹیوں میں فاصلے کو کم کرکے ہم آہنگی کا فضا پروان چڑہانا چاہتے ہیں جس طرح ہزہائی نس آغا خان کی چترال آمد کے موقع پر بونی میں سنی کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر کام کیا۔ سلطان نگاہ اورمولانا ہدایت الرحمن نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

Facebook Comments