شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / انتخابی مہم میں عبد الطیف جھوٹ کا سہارا لیکر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ حافظ شہزاد احمد بولان صدر جمعیت طلباء اسلام چترال حلقہ لاہور

انتخابی مہم میں عبد الطیف جھوٹ کا سہارا لیکر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ حافظ شہزاد احمد بولان صدر جمعیت طلباء اسلام چترال حلقہ لاہور

 

لاہور (نمائندہ چترال آفیئرز) گذشتہ دنوں تحریک انصاف کے چترال سے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار عبد الطیف کوشٹ کے مقام پر عوام کے  سامنے تحریک انصاف کے تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے مسجد کے اماموں کو دس دس ہزار روپے وظیفے مقرر کیے صوبے سے سود کو ختم کیا صوبے میں تبدیلی لائی جو سراسر جھوٹ اور من گھڑت باتیں ہیں تحریک انصاف کے پاس صوبائی حکومت ہونے کے باوجود ریشن بجلی گھر کو ازسرنو تعمیر کرانے میں ناکام رہے چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم کرانے کی نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہونا یہ تحریک تحریک انصاف کی سب سے بڑی نا کامی ہے تحریک انصاف والے والے چترالی عوام کے سامنے بتائے تحریک انصاف نے اپنی پانچ سالہ دور حکومت میں چترال کے لئے کیا کیا  اب چترالی عوام نے اپنے فیصلہ 25 جولائی کتاب کے اوپر مہر لگاکر ثابت کریں گے چترالی عوام جھوٹی تبدیلی نہیں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تحریک انصاف نے اپنی پانچ سالہ دور حکومت میں چترال کے لئے کچھ نہیں کیاتحریک انصاف تبدیلی کے نام پر قوم کو دوکھا دینا بند کرے  ان خیالات کا اظہار حافظ شہزاد احمد بولان صدر جمعیت طلباء اسلام چترال حلقہ لاہور نے چترال آفیئر نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا

Facebook Comments