شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئے ضلعوں اور تحصیلوں پر عائد پابدی ختم، 26 جولائی کو ضلع اپر چترال کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئے ضلعوں اور تحصیلوں پر عائد پابدی ختم، 26 جولائی کو ضلع اپر چترال کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔

اسلام آباد (نمائندہ چترال آفیئرز) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئے ضلعوں اور تحصیلوں پر عائد پابندی ہٹالی گئی۔

جس کے تحت نئے ضلعوں اور تحصیلوں کی جاری شدہ نوٹیفیکیشنز موثر ہوجائنگی۔ یاد رہے کہ پرویز خٹک سابق وزیراعلی  خیبر پختونخواہ نے دورہ چترال کے موقعے پر نئے ضلعے اپر چترال کی منظوری دی تھی۔ مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے ضلعوں اور  تحصیلوں پر پابندی عائد کردی گی۔ اطلاعات کے مطابق 26 جولائی کو ضلع چترال کے نئے ڈپٹی کمشنر ضلع اپر چترال نوٹیفیکشن کا اعلان کریں گے۔

Facebook Comments